جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا کے وہ ممالک جہاں روزے کا دورانیہ 12سے 17گھنٹے تک ہوگا

datetime 23  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مختلف ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کے لئے روزے کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے ،امسال مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ 12سے 17گھنٹے ہوگا ،دنیا کے جنوبی ممالک میں رہنے والے مسلمان اوسطاً12گھنٹے جبکہ شمالی ممالک میں رہنے والے مسلمان

17 گھنٹے تک کا روزہ رکھیں گے ۔رپورٹ کے مطابق طویل روزے والے ممالک اور شہروں میں نوک گرین لینڈ ،ریکجاوک آئس لینڈ،ہیلسنکی فن لینڈ،اسٹاک ہوم سویڈن،گلاسگو سکاٹ لینڈ میں 17گھنٹے ،ایمسٹرڈیم نیدرلینڈز،وارسا پولینڈ،لندن یوکے،آستانہ قازقستان،برسلز بیلجیم میں16گھنٹے،پیرس فرانس،زیورخ سوئٹزرلینڈ،بخارسٹ رومانیہ،اوٹاوا کینیڈا،صوفیہ بلغاریہ،روم اٹلی،میڈرڈ سپین میں15گھنٹے،لزبن، پرتگال،ایتھنز یونان،بیجنگ چین،واشنگٹن ڈی سی امریکہ،پیانگ یانگ شمالی کوریا،انقرہ ترکی،رباط مراکش،ٹوکیو جاپان،اسلام آباد پاکستان،کابل افغانستان،تہران ایران،بغداد عراق،بیروت لبنان ،دمشق شام،قاہرہ مصر،یروشلم،کویت سٹی کویت،غزہ سٹی فلسطین،نئی دہلی بھارت، ہانگ کانگ،ڈھاکہ بنگلہ دیش،مسقط عمان،ریاض سعودی عرب،دوحہ قطر،دبئی متحدہ عرب امارات اورعدن یمن میں14گھنٹے کا روزہ ہوگا جبکہ ادیس ابابا ایتھوپیا ،ڈاکار سینیگال،ابوجا نائیجیریا،کولمبو سری لنکا،بنکاک تھائی لینڈ،خرطوم سوڈان،کوالالمپور ملائیشیا،سنگاپور،نیروبی کینیا،لوانڈا انگولا،جکارتہ انڈونیشیا،برازیلیا برازیل،ہرارے زمبابوے اورجوہانسبرگ جنوبی افریقہ میں 13گھنٹے جبکہ بیونس آئرس ارجنٹائن،سیلڈاڈ ڈیل ایسٹے پیراگوئے،کیپ ٹائون جنوبی افریقہ،مونٹیویڈیو یوراگوئے،کینبرا آسٹریلیا،پورٹو مونٹ چلی اورکرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں روزے کا دورانیہ 12گھنٹے ہوگا۔خلیج اوروسیع مشرق وسطی کے ممالک میں روزے کے اوسط اوقات 13 سے 15گھنٹے کے درمیان ہوتے ہیں،ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت،بحرین، عمان، قطر،عراق، یمن، ایران، لبنان، مصر، مراکش، تیونس، لیبیا اور فلسطین شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…