جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

زکوٰۃ، فطرہ اور فدیہ کا نصاب جاری

datetime 20  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ، این این آئی)حکومت نے رواں برس کے لیے زکواۃ کا نصاب کردیا، سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپے رکھنے والوں سے ہی زکواۃ منہا کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2023ء کیلئے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا

اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزات کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپے رکھنے والے صارفین سے زکواۃ کی کٹوتی ہوگی اس سے کم رقم رکھنے والے افراد زکواۃ کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔جامعہ نعیمیہ لاہور نے کچھ روز قبل صدقہ فطر اور فدیہ کے بارے اعلان کیا تھا ان کے مطابق گندم استعمال کرنے والوں کو صدقہ فطر 300 روپے فی کس اداکرنا ہوگا جبکہ جو کے حساب سے یہ شرح 450 روپے، کھجورکے تناسب سے 1600 روپے، کشمش کے مطابق 2500 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 5 ہزار روپے اداکرنا ہوں گے۔اسی طرح 30 روزوں کا فدیہ گندم کے تناسب سے 9 ہزار روپے، جو کے حساب سے 13 ہزار500 روپے، کھجورکے مطابق 48 ہزارروپے، کشمش کے حساب سے 75 ہزار جبکہ منقی کے حساب سے ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…