جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

پرویز مشرف پر حملے میں ملوث 4 مجرمان کو پھانسی دینے کے انتظامات مکمل

datetime 21  دسمبر‬‮  2014 |

فیصل آباد۔۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ جیل میں پرویز مشرف پر حملے میں ملوث 4 مجرمان کو پھانسی دیے جانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں جن 4 دہشتگردوں کو پھانسی دی جارہی ہے ان میں اخلاص احمد عرف روسی، غلام سرور، زبیراحمد اور راشد محمود عرف ٹیپو شامل ہیں، چاروں ملزمان کو سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔ ڈیتھ وارنٹ ملنے کے بعد چاروں ملزمان سے ان کے اہل خانہ کی آخری ملاقات بھی کرادی گئی ہے۔دوسری جانب جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور جیل جانے والے تمام راستوں کو ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی جی ایچ کیو پر حملے کے مجرم محمد عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے مجرم ارشد محمود کو بھی فیصل آباد جیل میں ہی پھانسی دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…