کراچی (نیوزڈیسک)حکومت نے رائے ونڈ تبلیغی مرکز میں بایو میٹرک سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق رائیونڈمیںتبلیغی اجتماع کے شرکا کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ بھی رکھا جائے گاجبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ رائے ونڈ اجتماع میں آنے والی ٹریفک کی خفیہ کیمروں سے نگرانیبھی کی جائے گی‘تبلیغی مرکز کے اندر اور اطرف میں سرچ آپریشن مستقبل بنیادوں پر کیا جائے گا‘ حساس سکیورٹی معاملات پر تبلیغی مرکز کی انتظامیہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔