جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کی 89 چھٹیاں ! نئے رولز جاری کر دیے گئے

datetime 27  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)ملازمین کی رخصتوں سے متعلق نئے ضوابط جاری کر دیے گئے ہیں

جن کے تحت اب گریڈ 17 تک کے سرکاری اہلکاروں کو زیادہ سے زیادہ 89 دن کی چھٹی کی منظوری دی جا سکے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے تدریسی اسپتالوں اور دیگر سرکاری صحت مراکز میں فرائض انجام دینے والے طبی عملے کی چھٹیوں کے اختیار میں تبدیلی کر دی ہے۔ نئے احکامات کے تحت سینئر ڈاکٹروں کی رخصت منظور کرنے کا اختیار اسپتال انتظامیہ سے واپس لے لیا گیا ہے۔نئے طریقہ کار کے مطابق ٹیچنگ اسپتالوں کی انتظامیہ گریڈ 17 تک کے ملازمین کی زیادہ سے زیادہ 89 روز کی چھٹی منظور کر سکے گی۔ تاہم سینئر رجسٹرار، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر سطح کے ڈاکٹروں کی رخصت کی منظوری اب براہِ راست محکمہ صحت پنجاب دے گا۔اسی طرح گریڈ 18 سے 20 تک کے جنرل کیڈر ڈاکٹروں کی چھٹی بھی اب صوبائی محکمہ صحت کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

البتہ خواتین ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو میٹرنٹی لیو اور عدت (بیوگی) کی چھٹی دینے کا اختیار بدستور اسپتال انتظامیہ کے پاس رہے گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے اسپتال سربراہان کو تمام ڈاکٹروں اور ملازمین کی 89 دن تک کی رخصت منظور کرنے کا مکمل اختیار حاصل تھا، لیکن تازہ فیصلے کے بعد یہ اختیارات صوبائی سطح پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…