پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ نے ہمارا میزائل گرایا تو اعلان جنگ سمجھا جائے گا،بہن کم جونگ ان

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے الزام عائد کیا تھا کہ امریکہ بین الاقوامی ہتھیاروں کے کنٹرول کے نظام کے خاتمے کا سبب بن رہا ہے اور پیانگ یانگ کے جوہری ہتھیار جزرہ نما کوریا میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے منصفانہ رد عمل کے طور پر ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے اس بیان کے بعد سے کشیدگی میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔اب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کی وجہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں ہیں۔بااثر خاتون نے متنبہ کیا کہ ان کے ٹیسٹ میزائلوں میں سے کسی ایک کو بھی مار گرانے کے کسی بھی اقدام کو اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔ کم یو جونگ نے کہا اگر امریکہ نے ہمارے سٹریٹجک ہتھیاروں کے تجربات کے خلاف فوجی کارروائی کی تو ان کا ملک کارروائی کرے گا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ شمالی کوریا بحرالکاہل میں مزید میزائل داغ سکتا ہے۔ کم یوجونگ نے کہا کہ بحرالکاہل امریکہ یا جاپان کی خودمختاری کے تابع نہیں ہے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…