منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تاریخی شکست دیدی

datetime 28  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن ( این این آئی)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک رن سے تاریخی شکست دے دی۔میزبان نیوزی لینڈ نے فالو آن ہونے کے بعد ٹیسٹ میچ جیت لیا، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پلیئر آف دی میچ اور انگلینڈ کے ہیری بروک پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے 258 رنز کا ہدف دیا تھا، مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 256رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 95رنز بنائے، بین فوکس 35اور بین اسٹوکس 33رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے نیل ویگنر نے 4اور ٹم ساوتھی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ نے پہلی اننگز 435 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 209 اور فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں 483 رنز بنائے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 1 رن سے میچ جیتنے کا دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل جنوری 1993ء میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ایک رن سے ہرایا تھا۔نیوزی لینڈ فالو آن کے بعد ٹیسٹ جیتنے والی تیسری ٹیم ہے۔اس سے قبل انگلینڈ نے دو مرتبہ، بھارت نے ایک مرتبہ فالو آن کے بعد کامیابی حاصل کی۔آخری مرتبہ بھارت نے مارچ 2001 میں فالو آن کے بعد فتح حاصل کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…