جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

سرپرائز ڈے کے 4 سال بعد بھی ابھینندھن چائے کا ذائقہ نہ بھول سکا، سوشل میڈیا پر میمز کا انبار

datetime 27  فروری‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی) بھارت کو 27فروری 2019ء کو ملنے والا سرپرائز تمام پاکستانیوں کے لئے فخر کی علامت بن گیا۔پاکستانی منچلے بھی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ 2019ء کی مناسبت سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر دلچسپ و مزاحیہ میمز شیئر کرکے تمام بھارتیوں کو آج کے دن کی یاد دلا رہے ہیں کہ ہماری چائے ان کی چائے سے بہتر ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق آج بھی ابھینندھن پاکستانی چائے کا ذائقہ یاد کرتا ہوگا اور چائے کی خاطر واپس پاکستان آنا چاہتا ہوگا۔چند صارفین کے مطابق پاکستانی چائے واقعی بہت مہنگی ہوگئی ہے کہ بھارت کو 1کپ چائے کا بل مگ 21سے بھرنا پڑا۔ایک صارف نے بالی ووڈ میں دکھائے جانے والے بھارتی ایجنٹ کا موازنہ حقیقی زندگی سے کرتے ہوئے تصویر کے دونوں رخ پیش کر دیئے۔جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی فوجیوں کو گھر میں رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ 2019ء کے مناظر شیئر کرکے ڈرانے کی کوشش کی۔ ایک اور صارف نے اسکوڈران لیڈر حسن صدیقی کی دلیری کو خراج عقیدت پیش کیا۔جبکہ ایک صارف کے مطابق ابھی نندھن لاہور گھومنے آیا تھا۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 کو ہماری حکومت نے بالاکوٹ پر بھارتی فضائی حملے کا جواب دیا۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ 27 فروری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے احکامات دئیے، پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مارگرایا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود میں آنے والا بھارتی ہوا باز گرفتار ہوا۔عمران خان نے کہاکہ ہم ایک محدود جوابی حملے کے ذریعے بھارت کو دو ٹوک پیغام بھجوانے میں کامیاب رہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…