منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

پشاور کے قریب جھڑپوں میں سات شدت پسند ہلاک

datetime 20  دسمبر‬‮  2014 |

پشاور۔۔۔۔ خیبر پختونخوا اور اس کے ملحقہ نیم قبائلی علاقے میں شدت پسندوں سے جھڑپوں میں کم از کم سات شدت پسند اور دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔پشاور پولیس کے ایس ایس پی شاکر بنگش نے بی بی سی اردو کو بتایا ہے کہ ایک جھڑپ ایف آر پشاور کے علاقے کوئی حسن خیل میں ہوئی۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران تحریکِ طالبان کے پانچ شدت پسند مارے گئے۔ایس ایس پی بنگش نے بتایا کہ مارے جانے والے تمام افراد کا تعلق تحریکِ طالبان کے طارق گیدڑ گروپ سے ہے اور ان میں سے ایک مصطفی گروپ کے اہم کمانڈر عمر نارے کا بھائی ہے۔اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ میں دو شدت پسند اور پولیس اور ایف سی کے دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق یہ جھڑپ جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب تھانہ سروکلی کی حدود میں ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اس واقعے میں سکیورٹی اداروں نے دو شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر عشرت یار اور ایف سی کا ایک حوالدار بھی ہلاک ہوا ہے۔جھڑپ میں دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں طالبان کی جانب سے پشاور میں سکول پر حملے میں 141 افراد کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف پاکستان اور اس کے قبائلی علاقوں میں کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔جمعے کو بھی ملک کے مختلف شہروں اور خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں 49 شدت پسند مارے گئے تھے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…