پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹرز کے حوالے سے انکشافات کرنے والے چیف سلیکٹر مستعفی

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے خود کو فٹ رکھنے کیلئے انجکشن لگانے کا انکشاف کرنے والے چیف سلیکٹر چیتن شرما مستعفی ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف سلیکٹر چیتن شرما نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)جے شاہ کو

بھجوایا جسے قبول کرلیا گیا۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسٹنگ آپریشن سے پیدا ہونے والے تنازع کے باعث چیف سلیکٹر چیتن شرما پر مستعفی ہونے کا دبائوتھا جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما سمیت کئی کرکٹرز ان سے ناراض تھے۔انہوں نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا تھا کہ چیتن شرما کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 100 فی صد فٹ رہنے کے لیے انجیکشن لیتے ہیں چاہے وہ 80فی صد فٹ ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ انجیکشن درد کش نہیں ہوتے۔ ان انجیکشنز میں ایسی دوا ہوتی ہے جو ڈوپ ٹیسٹ میں نہیں پکڑی جاسکتی۔انہوں نے ویرات کوہلی اور بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گنگولی کے درمیان مبینہ تنازعہ سمیت جسپریت بمراہ کے حوالے سے بھی انکشافات کیے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیتن شرما پر استعفیٰ دینے کے لیے بہت دبائو تھا اور ان کے انکشافات کے بعد روہت شرما اور ہاردیک پانڈیا بہت غصے میں تھے۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد چیتن شرما کو چیف سلیکٹر کے طور پر نامزد کیا تھا جبکہ سلیکشن پینل جس میں سلیل انکولا، ایس ایس داس، سبروتو بنرجی اور ایس شرتھ شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…