ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اسٹیڈیم شائقین سے بھر گیا، تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، اس موقع پر نجم سیٹھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل نے قومی ٹیم کو بڑے کھلاڑی دیے اور آئندہ بھی قومی ٹیم کو بڑے کھلاڑی دیتا رہے گا، ان کے خطاب کے بعد فنکاروں کی جانب سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا گیا جس کے بعد آتش بازی کی گئی، تقریب کے بعد افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔