ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں افسوسناک واقعہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

datetime 1  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں شمالی صوبہ قریات گورنری میں واقع گھر کے ایک کمرے میں منگل کی صبح آگ لگنے کے نتیجے میں ایک خاندان کے 3 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق الجوف النقیب میں ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے میڈیا

ترجمان کیپٹن عبدالرحمن الضویحی نے بتایا کہ آج صبح 4 بجکر 54 منٹ پر القریات گورنری میں سیکورٹی گشت کرنے والوں کی جانب سے ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ التشیلت محلے میں گرانڈ فلور پر مشتمل ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی ہے ۔ فوری طور پر ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئیں اور گھر میں گھس کر آگ پر قابو پالیا۔انہوں نے مزید کہا آگ سے جھلسنے والے چار افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ ایک کمر ے سے تین بچوں اور ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی۔الضویحی نے اشارہ کیا کہ حادثے کے ابتدائی معائنے کے ذریعے پتہ چلا کہ آگ تقریبا 5.4 مربع میٹر کے گرانڈ فلور کے ایک کمرے میں لگی۔ یہ کمرہ بچوں کے سونے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔حادثے کو ضروری کارروائی مکمل کرنے کے لیے الفیصلیہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔کیپٹن الضویحی نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور گھروں میں سموک ڈیٹیکٹر لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…