کراچی ۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور پر غم و غصے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ،واقعے پرشدید افسوس ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ طالبان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں طالبان کے خلاف متحد ہونا چاہئے۔