منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

عمران خان نارووال سے الیکشن لڑیں ان کو سیاست بھول جائے گی، احسن اقبال کا دعویٰ

datetime 22  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال ( این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نارووال سے الیکشن لڑیں ان کو سیاست بھول جائے گی،نارووال سپورٹس سٹی اسٹیڈیم کا 90 فیصد کام مکمل تھا، اس منصوبے کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا، اس کی تعمیر پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، آج یہ میدان بھوت بنگلہ بن چکا ہے،

جو حادثہ اس منصوبے کے ساتھ ہوا ایسا ہی پاکستان کی معیشت کے ساتھ ہوا ہے۔سپورٹس سٹی سٹیڈیم کے منصوبے کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی ہر حلقے سے کاغذ جمع کرواتے ہیں، نارووال سے بھی اپنے کاغذ جمع کروائیں، پھر دیکھیں کہ نارووال کے عوام عمران نیازی کے بت کو کیسے توڑتے ہیں، عمران خان کو دعوت دیتا ہوں، خود الیکشن لڑیں، نارووال کے عوام کے ہاتھوں ایسی عبرت ناک شکست کھائیں گے کہ سیاست بھول جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز پاکستان واپس آ رہی ہیں، پورے ملک میں تنظیم نو کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی، مریم نواز پارٹی کے لئے اثاثہ ہیں، نواز شریف بھی جلد وطن واپس آئیں گے، پوری پارٹی نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے، پورے پاکستان کو پتا لگ گیا ہے کہ نواز شریف کو سازش کے ساتھ نااہل کیا گیا تھا۔انہوںنے کہا کہ 2018 میں عمران خان کو دھاندلی کے ذریعے پاکستان پر مسلط کر کے پاکستان کو کریش کر دیا گیا، 4 سال بدترین انتقامی کارروائیاں کی گئیں، احتساب کے نام پر عوام کے اربوں روپے اڑائے گئے۔ علاوہ ازیں انہوں نے اپنے دیرینہ ساتھی،تجارتی و سیاسی شخصیت حاجی عبدالحمید کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ محفل میں بھی شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ عبد الحمید مرحوم سے1993 سے مضبوط چٹان کی طرح رشتہ تھا جنہوں نے مرتے دم تک مسلم لیگ (ن)کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ،

اکتوبر الیکشن کا مہینہ ہو گا ،ملکی معیشت کو مستحکم کر کے پائوں پر کھڑا کر رہے ہیں،عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کی اسمبلی تحلیل کر خود کو بے یار ومددگار کر دیا ۔ نارووال سپورٹس سٹی اسٹیڈیم کا تخمینہ 70کر وڑ روپے تھے جسے تاخیر کا شکار کر کے 3ارب 10کروڑ روپے تک پہنچادیا گیا ، اتنی لاگت میں ایک نیا سپورٹس کمپلیکس بن سکتا ہے،

انشااللہ اب یہ نقصان ہم عمران خان سے پورا کرائیں گے اور اسکا حساب لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت نے جو کرپشن کی اس کا حساب عوام الیکشن میں لیں گے،شہباز شریف کے دور میں پوری دنیا میں پنجاب کی ترقی کی مثال دی جاتی تھی مگر تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کا بازار گرم کر کے صوبے کو تباہ کر دیا ۔خیبر پختونخوا ہ کے عوام تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ختم ہونے پر جشن منا رہے ہیں

اور و ہ لوگ بھی الیکشن میں تحریک انصاف کوشکست دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپریل2021مشترکہ مفادات کونسل کی صدارت کرتے ہو ئے خود فیصلہ کیا کہ اگلے عام انتخابات مردم شماری کے بعد ہوں گے اور اس فیصلے پر مردم شماری شروع ہو چکی ہے جس کے نتائج اپریل 2023کو آ جائیں گے اور اس کے بعد الیکشن کمیشن پابند ہے کہ وہ چار ماہ کے اندر نئی حلقہ بندی کرائے اور یہ عرصہ اکتوبر2023کو پورا ہوتا ہے یہ وہی ٹائم ہے جب اسمبلیاں اپنی مدت بھی پوری کر رہی ہیں

اس لئے آئینی ، انتظامی اور مالی طور پر اکتوبر 2023ہی فطری طور پر عام انتخابات کا مہینہ بنتا ہے ، الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا وہ ہمیں منظور ہے اور ہم دونوں صورتوں کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں نگران وزیر اعلی کیلئے جو تین نام دیئے وہ تینوں غیر موثر ہو گئے ہیں اور اب محسن نقوی کا ہی نام رہ گیا اور میرا خیال ہے وہ نگران وزیر اعلی ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ پر مبنی اور انتقامی سیاست کی ہے اب عمران خان کیلئے مکافات عمل شروع ہو چکا ہے اور پاکستان کے عوام اب اگلے الیکشن میں عمران خان کی نا اہلی،انتقامی سیاست کا حساب برابر کریں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…