اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ادارہ ہوابازی کی جانب سے لڑاکا طیاروں کے منفرد ماڈلز کی نمائش

datetime 19  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ادارہ ہوا بازی کی جانب سے پاک فضائیہ کے گرجتے برستے طیاروں کے شانداراورمنفرد ماڈلزکی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ادارہ ہوابازی کی نمائش کا ایوی ایشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی میں منعقدہ منفرد نمائش میں سی ون تھرٹی، پی سی تھری اورین

، میراج 3،ایف 86 سیبر، ایف 104 اسٹار فائٹر اور ٹی 37 ٹرینرکے ماڈلزبھی شرکاکی توجہ کامرکز بنے رہے نمائش کے ساتھ ہی ساتھ ہوابازی کی ابتدائی تعلیم سے آگاہی کے لیے تین ماہ کا شارٹ کورس بھی متعارف کرایاگیا۔آئی پی ایم ایس نائب صدر سید مسرت نے کہا کہ ایوی ایشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی سیکنڈری اسکول اور او لیول سے لے کرہائر ایجوکیشن لیول تک ملک میں ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے پیشہ ورانہ افرادی قوت کے لیے کوشاں ہیں اس نمائش کا مقصد مستقبل کے معماروں کو نہ صرف ہوا بازی سے قریب کرنا ہے بلکہ ملک کے اقتصادی حالات کو بہتر بنانا ہے۔سی ای او ایوی ایشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ ولی مغنی نے بتایا کہ کورس کے شرکا کوورچول ریالٹی فلائنگ، پیرا گلائیڈنگ سمیت فلائنگ سیمولیٹرز کے ذریعہ تفریح سرگرمیاں بھی کرائی جاتی ہیں۔طلبہ نے بتایا کہ نمائش میں مختلف جہاز کے ماڈلز دیکھ کر آگاہی حاصل ہوئی مستقبل میں پائلٹ بنی تو پہلے سے ہی معلوم ہوگا کہ سامنے والا طیارہ کونسا ہے، اس طرح کی تربیت سے شوق بھی پیدا ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…