ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر بہت سرگرم ہیں اور وہ مختلف تقریبات، مواقع اور واقعات پر اپنے خیالات ظاہر کرتے ہیں جب کہ ان کے مداحوں کو ان کا انتظار بھی رہتا ہے۔
جنم اشٹمی کے روز جب امیتابھ کی جانب سے فیس بک پر کوئی پیغام پوسٹ نہ کیا گیا تو ان کے ایک پرستار نے ان پر ہندوﺅں کے خلاف تعصب کا الزام لگایا۔ سریش مستری نے لکھا: ’آپ نے جنم اشٹمی پر مبارکباد نہیں دی، ہندو پرستاروں کی عزت بالکل نہیں ہے آپ کی نظروں میں۔
مسلمانوں کی عید پر مکمل صفحہ بھر دیتے ہیں۔ امیتابھ بچن نے اس پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سریش مستری کو فیس بک پر ہی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جب خاندان میں کسی کا انتقال ہو جائے تو کیا آپ تہوار مناتے ہیں؟ ہمارے گھر میں ہمارے چھوٹے بھائی کی طرح مسٹر آدیش شری واستو کا کل انتقال ہو گیا۔ اس لیے جنم اشٹمی کی مبارک باد نہیں دی۔ انھوں نے مزید لکھا: اگر آپ کے آبا نے آپ کو ہندوستانی تہذیب سے آزاد یا دور رکھا ہے تو یہ آپ کی بدقسمتی ہے۔
ہندوﺅں کے ساتھ امتیاز برتنے کے الزام پر امیتابھ کی برہمی
8
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں