جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مکی آرتھر نے کوچنگ ذمہ داریوں کیلئے پی سی بی سے وقت مانگ لیا

datetime 9  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مکی آرتھرنے کوچنگ ذمہ داریوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے وقت مانگ لیا۔ قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا معاہدہ 9 فروری کو ختم ہو جائے گا اور ذرائع کا بتانا ہے کہ

پاکستان کرکٹ بورڈ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا خواہشمند ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کےذرائع کے مطابق مکی آرتھر کا انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کے ساتھ تین سال کا معاہدہ ہے اور مکی آرتھر کاؤنٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد پی سی بی کو جواب دیں گے، مکی آرتھر کی چند ہفتوں میں پاکستان آمد بھی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے عمر گل مضبوط امیدوار ہیں اور اس حوالے سے شاہد آفریدی کی بھی یہی تجویز ہے۔ خیال رہے کہ عمر گل کا افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے معاہدہ حال ہی میں ختم ہوا ہے اور عمر گل کی کوچنگ میں افغانستان کے فاسٹ بولنگ اٹیک میں بہت بہتری دیکھنے میں آئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی ورلڈکپ 2023 تک شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں دینا چاہتا ہے، پی سی بی پی ایس ایل کے بعد اور سیریز سے قبل طویل المدتی تقرریاں کر لے گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…