ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

بھارتی سینسر بورڈ نے فلم پٹھان میں کیا تبدیلیاں کرائیں؟

datetime 8  جنوری‬‮  2023 |

ممبئی (آئی این پی )بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی تنازعات کا شکار فلم پٹھان پر اٹھنے والے اعتراضات دور ہونے کے بعد سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (CBFC) نے اسے بھارت میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی ہے۔سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (CBFC) کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ کے مطابق

فلم پٹھان سے کچھ قابلِ اعتراض ڈائیلاگز کو تبدیل اور فلم کے گانے بے شرم رنگ سے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے کچھ کلوز اپ شاٹس کو ہٹا دیا گیا ہے۔سینسر بورڈ کے سرٹیفیکیٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا زعفرانی لباس جس کی وجہ سے فلم پٹھان کے خلاف بھارت میں شدید احتجاج ہوئے تھے، ہٹایا گیا ہے یا نہیں۔فلم پٹھان سے جن الفاظ کو نکالنے یا تبدیل کرنے کے لیے کہا گیا تھا ان میں لفظ را کی جگہ لفظ ہمارے اور لنگڑے لولے کی بجائے ٹوٹے پھوٹے کو شامل کر دیا گیا ہے جبکہ لفظ پی ایم او کو ہٹا دیا گیا ہے۔فلم پٹھان میں 13 مختلف جگہوں پر استعمال ہونے والے لفظ پی ایم کی جگہ لفظ صدر اور وزیرِ اعظم، لفظ مسز بھارت ماتا کی جگہ ہماری بھارت ماتا، لفظ اشوک چکرا کی جگہ ویر پوراسکر، لفظ کے جی بی کو ایس بی یو سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ایک ڈائیلاگ میں لفظاسکاچ کو مشروب سے تبدیل کر دیا گیا جبکہ فلم پٹھان میں دیے گئے روس کے حوالے کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جب سے فلم پٹھان کا پہلا گانا بے شرم رنگ ریلیز ہوا ہے، مودی کے ہندوتوا بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے اس فلم پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…