اتوار‬‮ ، 15 جون‬‮ 2025 

شہباز، زرداری، عمران تینوں ٹرائیکا ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہیں، سراج الحق

datetime 8  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہیرو شیما کے بعد جاپان معاشی طور پر سپر پاور بن گیا لیکن تین سیاسی ایٹم بم شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان تینوں ٹیرائیکا ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہیں۔ لاہور علامہ اقبال ٹاون میں مہنگائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاسی ٹرائیکا نے توشہ خانہ، ایوانوں، عدالتوں، معیشت، صنعتوں، اخلاقیات و تعلیمی نظام کو تباہ کر دیا، ٹرائیکا نے ملکی نظریے سے غداری کرکے مل کر کشمیر کو بیچا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری، شہباز شریف اور عمران خان بار بار امریکا گئے جہاں بائیڈن اور ٹرمپ سے ملے، ٹرمپ سے ایک بار بھی ڈاکٹر عافیہ کی حوالگی کی بات نہیں کی۔ ڈاکٹر عافیہ پر ہونے والے مظالم کے ذمہ دار اگر بش، اوبامہ اور کلنٹن ہیں تو اسی طرح سیاسی ٹرائیکا بھی ذمہ دار ہے جس نے عافیہ کے لیے ایک لفظ استعمال نہ کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ یہ وطن فروش ہیں جنہوں نے یوسف رمزی کو فروخت کیا جبکہ ابھینندن کو بزدل حکمرانوں نے بھارت کے حوالے کر دیا، حکمرانوں نے ملا عبد السلام اور عبدالسعید کو امریکا کے حوالے کیا، امریکا کے خلاف ایک بار عمران خان نے بیان تو دیا تو فواد چوہدری کو امریکی قونصل خانہ بھیج کر معافی بھی مانگی۔ انہوں ںے کہا کہ وہ جرنیل بھی اللہ کو جواب دیں گے جنہوں نے درندوں کو قوم کے سروں پر بٹھایا اور اژدھا بن کر قوم کو ڈسا، پنجاب میں پرویز الہی کی حکومت ہے تو جرنیلوں نے کہا عمران خان کا ساتھ دیں، مرکز میں پی ڈی ایم کی حکومت ہے ایم کیو ایم اور باپ کو اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دیں جبکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کے

منہ سے اسٹیبلشمنٹ کا فیڈر ہٹا دیا جائے تو مصنوعی لیڈر ختم ہو جائیں گے لیکن اگر ہمیں موقع ملا تو سودی نظام ختم کر دیں گے، کے پی حکومت پر 900 ارب روپے کا قرضہ ہے اگر حکومت میں آئے تو آئی ایم ایف سے قرض لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہہ اگر جماعت اسلامی کو موقع ملا تو کرپٹ حکمرانوں کو اڈیالہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈالیں گے، نوجوانوں کے لیے بے روزگاری الانس اور بڑھاپا الانس اقتدار میں آکر دیں گے۔



کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…