جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

250 روپے دیہاڑی پر کام کرتا تھا اور ابا ٹیکسی چلاتے تھے

datetime 8  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان معروف کرکٹر حارث رئوف نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ والد صاحب ہمیشہ کہتے تھے اچھا بنوں اور کامیاب زندگی گزاروں اسی لئے کرکٹ کھیلنے پر غصہ کرتے تھے۔ ایک بار میچ کھیل کر واپس آیا تو دیر ہوگئی تھی

اور ابا نے میرے سارے انعامات توڑ کر پھینک دیے تھے مجھے اس بات سے بہت دکھ ہوا تھا“نجی ٹی وی جیو کے گزشتہ ایک پروگرام میں مشہور باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ جو اس وقت پاکستان کے اہم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ خاص طور پر حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف 4 وکٹ لینے کے بعد راتوں رات اسٹار بن گئے ہیں۔ البتہ بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کرنے والا یہ نوجوان ایک ایسے گھر سے تعلق رکھتا ہے جسے چلانے کے لئے ان کے والد کو کڑی محنت کرنی پڑی۔حارث رؤف نے اپنے بارے میں کو انٹرویو دیتے بتایا کہ “میں صرف ڈھائی سو روپے یومیہ پر بازار میں سیلز مین تھا۔ اسی پیسوں سے کالج کی پڑھائی کا خرچ پورا کرتا تھا لیکن دل میں کرکٹ کی لگن تھی جو ایک دن میدان میں لے آئی“ٹیکسی چلا کر بچے پالےحارث رؤف کے والد محمد رؤف 27 برسوں سے ویلڈنگ کا کام کرتے ہیں۔ انھوں نے بھی انٹرویو میں بتایا کہ بچے پالنے کے لئے کڑی محنت کی۔ گھر کرایہ کا تھا اس لئے ویلڈنگ کے کام سے کرایہ دیتے تھے جبکہ ٹیکسی چلا کر گھر کا باقی خرچہ پورا کرتے تھے۔ اب بیٹے کو کامیاب دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ حارث رؤف کی والدہ کا بھی کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے یہ مقام حاصل کرنے کے لئے کڑی محنت کی ہے اور وہ دعاگو ہیں کہ آگے بھی حارث خوب ترقی کرے اور پاکستان کا نام روشن کرے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…