لاہور (این این آئی)عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کے ملزم نویدکے وکیل نے الزام عائد کیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ملزم اور اس کی فیملی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ایک بیان میں ملزم نویدکے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہاکہ نویدکی فیملی کے مطابق
اسے پولیس حراست میں جسمانی اور ذہنی تشددکا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جے آئی ٹی اور پی ٹی آئی نے دو نامعلوم افرادکو دو مرتبہ نویدکے گھربھیجا، نویدکی فیملی پر زبردستی نئے وکالت نامے پر سائن کروانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہاکہ دونوں افراد اپنے نام اور نمبربھی نویدکی فیملی کو دے کرگئے ہیں، ممکن ہے جے آئی ٹی اور پی ٹی آئی کے لوگ آئندہ سماعت 9 جنوری سے پہلے نویدکی فیملی کو غائب کردیں، نوید کی فیملی کے مطابق پہلے بھی جے آئی ٹی والے ایسے اقدامات کرچکے ہیں۔میاں داؤدایڈووکیٹ نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ ملزم نوید اور اس کی فیملی پر دباؤ کا نوٹس لیں۔ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کے ملزم نویدکے وکیل نے الزام عائد کیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ملزم اور اس کی فیملی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ایک بیان میں ملزم نویدکے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہاکہ نویدکی فیملی کے مطابق اسے پولیس حراست میں جسمانی اور ذہنی تشددکا نشانہ بنایا جا رہا ہے