جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جاپان میں غلط حروف مٹانے والا دنیا کا سب سے بڑا ربڑ بنالیاگیا

datetime 7  جنوری‬‮  2023 |

ٹوکیو(این این آئی)جاپان میں اسٹیشنری ربڑ (ایریزر)بنانے والی ایک کمپنی نے غلط حروف مٹانے والا بہت ہی بڑا ربڑ بنایا ہے جو غالبا دنیا کا سب سے وزنی، قابلِ استعمال ربڑ ہوسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریڈار ایس 10000 نامی اس ربڑ کا وزن (5 پاونڈ )

سوادوکلوگرام ہے لیکن اس کی قیمت لگ بھگ 100 ڈالر (پاکستانی 24000 روپے)ہے۔ سیڈ نامی کمپنی جاپان میں 1915 میں قائم کی گئی تھی۔ اس نے 1968 میں ریڈار نامی ایریزر پیش کیا تھا جو بہت مقبول ہوا ہے۔ زائد قیمت کے باوجود بچوں اور اساتذہ میں یہ اپنی ڈیزائننگ اور حروف مٹانے کی غیرمعمولی صلاحیت کی وجہ سے ہر ایک کے ہاتھ میں تھا۔ اس کے بعد سیڈ نیمزید ایریزر بھی تیار کئے۔اب اسی کمپنی نے ریڈار ایس 10000 نامی ایک بہت بڑا ایریزر بنایا جو بچوں کے پینسل باکس میں رکھے ربڑ کے مقابلے میں 200 گنا بڑا ہے۔ ان دونوں کی خاصیت یکساں ہے اور ایک ہی مٹیریئل سے بنی ہے۔ لیکن لوگ حیران ہیں کہ اتنا بڑا اور بھاری ربڑ کیوں بنایا گیا ہے؟سیڈ کمپنی ہرسال تیزی سے مٹانے کا مقابلہ منعقد کرتی ہے اور ریڈار ایس 10000 انعام یافتہ کو بطور تحفہ دیا جائے گا۔ لیکن ساتھ ہی اگر کوئی اسے خریدنا چاہے تو اسے 100 ڈالر خرچ کرنا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…