ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

تنیشا نے مرنے سے قبل شیزان کی والدہ سے کیا بات کی؟ مبینہ فون کال لیک ہوگئی

datetime 2  جنوری‬‮  2023 |

ممبئی (این این آئی)24دسمبر کو خودکشی کرنے والی 20 سالہ بھارتی اداکارہ تنیشا شرما اور ان کے سابق بوائے فرینڈ شیزان خان کی والدہ کے درمیان ہوئی مبینہ فون کال لیک ہوگئی۔بھارتی میڈیا پر ایک آڈیو زیر گردش ہے جس سے متعلق دعوی کیا جارہا ہے کہ اس میں آواز تنیشا کی ہے

جو کہ شیزان کی والدہ کہکشان فیضی سے بات کررہی ہیں۔آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ تنیشا کہتی ہیں اماں آپ میرے لئے بہت زیادہ معنی رکھتی ہیں، آپ یہ جانتی بھی نہیں، اس لئے میرا دل کرتا ہے کہ آپ سے ہر بات شیئر کروں، اس لئے میرے ذہن میں جو بھی ہوگا آپ کو بتائوں گی۔تنیشا کو مزید کہتے سنا جاسکتا ہے کہ پتا نہیں، مجھے خود نہیں پتا کہ مجھے کیا ہورہا ہے۔دوسری جانب شیزان کی والدہ کہکشان فیضی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنیشا کی والدہ ونیتا ہماری بے انتہاء بے عزتی کرتی تھیں لیکن ہم نے کبھی کچھ نہیں کہا، میرا بچہ معصوم ہے اور وہ جیل میں ہے، تنیشا میری بیٹی جیسی تھی، ونیتا جی، آپ کی بیٹی نے خودکشی کرلی اب آپ چاہتی ہیں میرا بیٹا بھی خودکشی کرلے؟۔گرفتار شیزان کی بہن فلک نے بتایا کہ تنیشا کام نہیں کرنا چاہتی تھی، وہ دنیا گھومنا چاہتی تھی، وہ بچی کبھی باہر نہیں نکلی تھی، پہلی بار ہمارے ساتھ سمندر پر گئی تھی، ہمیں فخر ہے کہ 5ماہ ہم نے اسے بہت خوشیاں دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…