اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

آج اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کروانا ممکن نہیں ہے، رانا ثنا اللہ

datetime 30  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عدالت کا حکم سر آنکھوں پر مگر قابل عمل نہیں، (آج)ہفتہ کو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کروانا ممکن نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے

4 سے5 ماہ لگیں گے، جنرل الیکشن کیلئے تو 8 سے 10 ماہ چاہئیں، 1 ہزار پولنگ اسٹیشنز کیلئے انتظامات کم وقت میں نہیں ہوسکتے۔رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ اسلام آباد میں پہلے ہی حملہ ہو چکا ہے، ابھی بھی سیکیورٹی خدشات ہیں، الیکشن کمیشن اپنے طور پر اپیل دائر کرنے کا مجاز ہے، ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپیل دائر کریں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ (آج)ہفتہ کوالیکشن کروانا نہ الیکشن کمیشن کیلئے ممکن ہے نہ ہمارے لیے، اسلام آباد میں پہلے ہی تھریٹ الرٹ ہے، کچھ دن پہلے حملہ ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سفارت کار جس قسم کی سیکیورٹی خدشات کا اظہار کر رہے ہیں ایسا کوئی معاملہ نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن میں ہزاروں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں دہشت گرد ایسی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…