جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

’’آپ مت روئیں، اگلی مرتبہ میں برازیل کو ورلڈ کپ جتوائوں گا‘‘ 9 برس کے پیلے نے والد سے کیا وعدہ 17 سال کی عمر میں پورا کیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2022 |

برازیلیا( این این آئی) دنیا بھر میں پیلے کے نام سے شہرت یافتہ آنجہانی برازیلین فٹ بالر پیلے نے 9برس کی عمر میں اپنے والد سے کیا گیا وعدہ 17برس کی عمر میں پورا کیا۔تفصیلات کے مطابق آپ مت روئیں، اگلی مرتبہ میں برازیل کو ورلڈ کپ جتوائوں گا، کم سنی کے عالم میں چھوٹے پیلے کے

منہ سے نکلے الفاظ جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی پورے ہوگئے تھے۔ تین لگاتار ورلڈ کپ جیتنے والی فاتح ٹیموں میں شامل شہنشاہِ فٹبال پیلے اپنے مداحوں سے ہمیشہ کیلئے بچھڑ گئے۔انہوں نے ایک بار اپنے انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے صرف 9 برس کی عمر میں اپنے والد سے کیا گیا وعدہ 17 برس کی عمر میں پورا کیا۔انہوں نے بتایا کہ 1950 کے ورلڈ کپ میں برازیل کی ٹیم کو متوقع فاتح سمجھا جا رہا تھا لیکن فائنل میں اسے یوراگوئے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جس پر ایک جانب پورے ملک میں سوگ کا سماں تھا اور ہم اپنے گھر میں میچ کی کمنٹری سن رہے تھے کہ برازیل کی ٹیم کے ہارنے کی خبر پروالد زاروقطار رونے لگے۔اس موقع پر میں کوئی 9 یا 10 برس کا تھا والد کو دیکھ کر انہیں د لاسہ دینے لگا کہ آپ مت روئیں، اگلی مرتبہ میں برازیل کو ورلڈ کپ جتوائوں گا۔ان کے مطابق پھر 8 برس بعد 17 برس کی عمر میں خدا نے انہیں وہ تحفہ دیا اور وہ برازیل کی اس ٹیم کا حصہ تھے جو ورلڈ کپ کی فاتح بنی۔تاہم وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ انہیں نہیں معلوم کے انہوں نے اپنے والد سے یہ وعدہ کس اعتماد کی بنیاد پر کیا تھا مگر وہ اپنا وعدہ پورا کرنے میں کامیاب رہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…