جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

چند گھنٹوں کے نوٹس پر انتخابات کیسے کرائیں؟ الیکشن حکام نے سر جوڑ لئے

datetime 30  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)بلدیاتی انتخابات سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کے حکام نے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا، الیکشن کمیشن حکام نے چند گھنٹوں کے نوٹس پر انتخابات کرانے کی کیلئے سر جوڑ لیے۔ذرائع کے مطابق ڈی جی لا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں لا ونگ ودیگر متعلقہ ونگز

کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک بھی شریک ہیں، اجلاس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کی تیاری شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو کم وقت میں پولنگ عملہ بلانے میں دشواری کا سامنا ہے، 14ہزار سے زائد پولنگ عملہ سکولز ٹیچرز و دیگر اداروں کے ملازمین ہیں، پولنگ ڈیوٹی میں شامل عملہ سردیوں کی تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹی پر چلا گیا ہے، عملے کو مختصر نوٹس پر بلانا ناممکن ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے میں معاونت فراہم کرے۔پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے نوٹیفکیشن کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنایا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک صفحہ پر مشتمل مختصر تحریری فیصلے میں لکھا کہ الیکشن کمیشن کو ہدایات دی جاتی ہے کہ پہلے سے اعلان کی گئی تاریخ 31 دسمبر 2022 کو ہی بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔فیصلے میں لکھا گیا کہ وفاقی حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے میں معاونت فراہم کرے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…