جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی وکٹ کیپر ریشبھ پنت کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، کرکٹر شدید زخمی

datetime 30  دسمبر‬‮  2022 |

نئی دہلی (این این آئی )معروف بھارتی کرکٹر ریشابھ پنت بھیانک کار حادثے کا شکار ہو گئے تاہم گاڑی تباہ ہونے کے باوجود خوش قسمتی سے ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز اترکھنڈ میں اپنے آبائی علاقے رورکی میں حادثے کا شکار ہوئے

اور انہیں شدید زخمی ہونے کے سبب ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ان کی مرسڈیز گاڑی کو اس دوران آگ لگ گئی جس کے سبب پوری گاڑی تباہ ہو گئی اور وہ کھڑکی توڑ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ وی وی ایس لکشمن نے ٹوئٹر پر پیغام میں ریشابھ پنت کے حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنت کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن انہیں لگنے والی چوٹیں کس حد تک شدید ہیں، یہ ابھی نہیں کہا جا سکتا۔ان کی گاڑی کو یہ حادثہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب دہلی سے واپس لوٹتے ہوئے پیش آیا اور انہیں ایک نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔اترکھنڈ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اشوک کمار نے بتایا کہ بھارتی کرکٹر ریشابھ پنت کی گاڑی کو صبح ساڑھے پانچ بجے رورکی کے قریب محمد پور جاٹ کے قریب حادثہ پیش آیا۔کرکٹر کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے ان کی کچھ وقت کے لیے آنکھ لگ گئی تھی اور اسی سبب ان کی گاڑی سڑک کے بیچ میں موجود آہنی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ان کی آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپیٹل نے بھی ان کے حادثے کی تصدیق کی ہے جبکہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرکٹر کے سر، پیٹھ اور ٹانگوں پر شدید زخم آئے ہیں۔ریشابھ پنت سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کا حصہ نہیں ہیں اور انہیں ان کی کارکردگی کا معیار بہتر بنانے کے لیے بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ فروری میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز کی تیاری کر سکیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…