اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

وفات پانے والے فوڈ انسپکٹر کو 22 سال بعد سپریم کورٹ سے انصاف مل گیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) وفات پا جانے والیریٹائرڈ فوڈ انسپکٹر کو سپریم کورٹ سے22سال بعد انصاف مل گیا، عدالت عظمیٰ نے محکمہ خوراک کومرحوم فوڈ انسپکٹر کی پنشن اور مراعات ایک ہفتے میں اداکرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں

3 رکنی فل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم پر محکمہ خوراک اور اکایونٹنٹ جنرل آفس کے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پیش ہونے والے افسروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 22 سال گزر گئے کسی کو پنشن اور مراعات کی ادائیگی کا خیال کیوں نہیں آیا۔عدالتی حکم پر پیش ہونے والے افسروں نے پنشن فوری ریلیز کرنے کی تحریری یقین دہانی کروائی۔جس پر عدالت نے حکم دیا کہ ایک ہفتے میں مرحوم کی بیوہ کو پنشن اور مراعات اداکردی جائیں۔مرحوم فوڈانسپکٹر کی بیوہ کے وکیل حافظ طارق نسیم نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ خوراک نے اپیل کنندہ فوڈ انسپکٹر کے ذمے 9لاکھ روپے کی وصولی ڈالی،ریکوری کے فیصلے کیخلاف پنجاب سروس ٹربیونل سے رجوع کیا، پنجاب سروس ٹربیونل نے پنشن مراعات سے 9لاکھ وصول کرکے محکمے کو بقایارقم ادائیگی کا حکم دیا، سروس ٹربیونل کے فیصلے کے برعکس سال 2001ء میں ریٹائرڈ ہونے کے باوجود پینشن مراعات ادا نہیں کی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…