جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

گیمبیا کے بعد ازبکستان میں بھی بھارتی سیرپ پینے سے 18 بچے ہلاک

datetime 29  دسمبر‬‮  2022 |

گیمبیا کے بعد ازبکستان میں بھی بھارتی سیرپ پینے سے 18 بچے ہلاک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک گیمبیا کے بعد وسطی ایشیائی ملک ازبکستان میں بھی بھارتی کمپنی کا تیار کردہ سیرپ پینے سے 18 بچے جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ازبکستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فارما سیوٹیکل کمپنی کی تیار کردہ سیرپ پینے سے 18 بچے ہلاک ہو گئے۔ازبکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق بھارت کی فارما سیوٹیکل کمپنی ماریون بائیو ٹیک کی تیار کردہ سیرپ اور گولیاں بچوں کی اموات کا سبب بنیں، بھارتی کمپنی کی تیار کردہ دوا استعمال کرنے سے بچوں کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب بھارتی ادویات کا لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا تو اس میں انتہائی زہریلا کیمیکل ایتھلین گلیکول پایا گیا۔یاد رہے کہ کیمیکل ایتھلین گلیکول گیمبیا میں بھی 66 بچوں کی موت کی وجہ بھی بنا تھا جس کے باعث عالمی ادارہ صحت سے بھارتی کمپنی کی تیار کردہ کھانسی کی دوا سے متعلق خبردار بھی کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…