جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کیئر ٹیکر پر سوچ بچار شروع ہو گئی ، کشتی ڈوب رہی ہو تو اسٹیبلشمنٹ خاموش نہیں رہ سکتی، بڑادعویٰ

datetime 28  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں عمران خان کو اسمبلی بلا کر معاشی تباہی میں شریک کرنا چاہتی ہیں، کیئر ٹیکر پر سوچ بچار شروع ہو گئی ہے، کشتی ڈوب رہی ہو تو اسٹیبلشمنٹ خاموش نہیں رہ سکتی۔

انہوںنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ سنگین معاشی حالات قومی سلامتی کا مسئلہ بن گئے ہیں،260 کا ڈالر اور 150 روپے کلو کا آٹا غریب کدھر جائیگا۔ 22 کروڑ کا ملک چلانے کے لیے خزانے میں 20 دن کے زرمبادلہ کے پیسے نہیں جس ملک میں ٹریول ایڈوائزری جاری ہوجائے وہاں سرمایہ کاری خاک ہوگی ۔انہوںنے کہا کہ بینظیر کی برسی پر بلاول کی تقریر عمران خان سے شروع اور عمران خان پر ختم ہوئی۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ 13جماعتیں اور انکے ہم نوا عمران خان کوزبردستی دھمکی سے اسمبلی بلا کر معاشی تباہی میں شریک کرنا چاہتے ہیں ۔مشرق اور مغرب دونوں طرف سرحدوں پرحالات خراب ہورہے ہیں جو غیر ملکی سازش کے ذریعے ہم پرفیصلے مسلط کرناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشتی ڈوب رہی ہو تو اسٹیبلشمنٹ خاموش نہیں رہ سکتی ،کیئر ٹیکر پر سوچ بچار شروع ہوگئی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…