جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بینظیر کے سینڈوچ کھانے ان کے کالج جاتا تھا‘ عمران خان کا انٹرویو کلپ وائرل

datetime 28  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کا کچھ عرصہ پہلے کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ سابقہ وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ زمانہ طالب علمی کے دنوں کا تذکرہ کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر عمران خان کا اکتوبر میں دیئے گئے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں صحافی نے عمران خان سے آکسفورڈ کے کھانوں سے متعلق سوال کیا۔اس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے اتنا یاد ہے کہ انگلینڈ کی سردیوں میں ہر وقت بھوک لگتی تھی، ہمیں پاکستان کی عادت تھی کہ تین مرتبہ کھانے کی، صبح ناشتہ، دوپہر کا کھانا، شام کی چائے رات کا کھانا اور پھر ماں کے ہاتھ کا دودھ لیکن جب ہم انگلینڈ گئے تو ڈائننگ روم میں کھانا کھاتے ہی جیسے ہی نیچے اترتے تو ہمیں دوبارہ بھوک لگ جاتی اور یہ بھوک ہر وقت لگتی۔عمران خان نے بتایا کہ بینظیر اس وقت دوسرے کالج میں تھیں اور ان کا اتوار کو ایک اوپن ہائوس ہو ا کرتا تھا کیوں کہ وہ یونین کا الیکشن لڑ رہی تھیں، بینظیر سے میری اچھی دوستی تھی اور بھارت سے میرا ایک دوست وکرم مہتا بھی میرے ساتھ ہوا کرتا تھا، ہم دونوں بھوک کی وجہ سے بینظیر کے کالج جایا کرتے تھے، بینظیر بہت شان و شوکت میں رہ رہی تھیں اور سینڈوچ خود کیٹر کرتی تھیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…