بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور مس کنڈکٹ پر 3 جج برطرف

datetime 28  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی نے کریشن، اختیارات سے تجاوز اور مس کنڈکٹ پر ماتحت عدلیہ 3 ججز کو ملازمت سے برطرف جبکہ 4ججز کے خلاف انکوائری ختم کر دی۔لاہور میں چیف جسٹس ہائیکورٹ کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی نے ججز کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔

ضلعی عدالتوں سے وابستہ ان ججز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کرپشن اور مس کنڈکٹ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر علی کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔مس کنڈکٹ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدر امین اور مس کنڈکٹ پر سول جج جنید اقبال کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کیے گئے ججز محکمانہ انکوائری اور ذاتی شنوائی کے موقع پر اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکے۔انتظامی کمیٹی نے سیشن جج لاہور تنویر اکبر سمیت 4 ججز کے خلاف محکمانہ انکوائریاں ختم کردیں۔ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ججز کی انکوائری ڈراپ کرنے کی منظوری دی۔سیشن جج تنویر اکبر کی جج بینکنگ کورٹ نمبر ون میں تعیناتی کے دوران انکوائری شروع ہوئی تھی جو اب ڈراپ کردی گئی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نارووال رانا طارق محمود انجم، سینئر سول جج ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد سلیم اور سول جج ماڈل ٹاؤن لاہور عاطف رشید خان کے خلاف محکمہ انکوائری ڈراپ کردی گئی۔چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ججز کی انکوائریاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ علاوہ ازیں چھ ججزکی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدے پر اصل سنیارٹی بحال کر دی گئی جس میں محمد یوسف ہنجرا،شمس حسنین خان سیال، ذوالفقار احمد،حسن اکمل قریشی،نور محمد اور عابد زبیر شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…