کراچی ( این این آئی) نیوزی لینڈ کے فیلڈر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کراچی ٹیسٹ میں کیچ کیوں چھوڑا اس کی وجہ سامنے آ گئی۔کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن نیوزی لینڈ کے فیلڈر ڈیرل مچل نے بابر اعظم کا اس وقت کیچ چھوڑا جس وقت وہ 12 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔دوسرا موقع ملنے کے بعد بابر اعظم نے دن کے اختتام پر 161 رنز بنا لیے تھے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بولر کے گیند کرانے کے دوران سِلپ پوزیشن پر کھڑے ڈیرل مچل جمائی لے رہے تھے جس کے فوری بعد بابر اعظم کا کیچ پکڑنے میں وہ ناکام رہے۔سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ کیچ بہت آسان تھا شائد جمائی اور نیند کے باعث فیلڈر سے کیچ چھوٹ گیا۔