اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایاز صادق کا پرویز الہی کو عمران خان سے متعلق مشورہ

datetime 27  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کو عمران خان سے متعلق مشورہ دے دیا۔لاہور میں سیمینار سے خطاب میں ایاز صادق نے کہا کہ خصلت تبدیل نہیں ہوتی، نواز شریف نے عمران خان کو اسپتال کیلیے زمین اور 50 کروڑ روپے دیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کو اقتدار میں لانے کیلیے مشن شروع کیا اور ان پر احسان کیا۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ منتخب لوگوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کرانے کیلیے انہیں مختلف پارٹیوں سے توڑا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ علیم خان، جہانگیر ترین نے بھی عمران خان پر احسانات کیے، پرویز الہی دیکھ لیں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے کیا کہا تھا، جس پر احسان کرو، اس کے شر سے بچو۔ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان نے ہر چیز زبانی کی، فیس بک اور ٹوئٹر کی اصلیت صفر بٹا صفر رہی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی ہو رہی ہے، جس میں فوج اور پولیس کے اہلکار شہید ہو رہے ہیں جبکہ عمران خان نے وہاں کے وزیراعلی کو لاہور بلایا ہوا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا نقصان ہم سب کا نقصان ہے لیکن عمران خان اس سے مستثنی ہیں، عمران خان کی حکومت نے ملک پر 45 ارب ڈالر کا مزید بوجھ ڈالا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…