کراچی (این این آئی) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں ایک سال میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس کرنے والے پلیئر بن گئے ہیں۔کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم نے اس سال کا 25 واں ففٹی پلس اسکور کیا جس کے بعد پاکستانی کپتان سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے ہم پلہ ہوگئے۔سنگاکارا نے 2014 میں 25 ففٹی پلس اسکور کیے تھے اور بابر نے اس سال 7 انٹرنیشنل سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں اسکور کیں۔اس سے قبل بابراعظم ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کیا۔قومی کپتان نے کراچی ٹیسٹ میں اپنا 13 واں رن بناکر حاصل کیا اور سابق کرکٹر محمد یوسف کا ریکارڈ توڑا۔