جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بابر اعظم کے ایک ہی میچ میں 2 ریکارڈز

datetime 26  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک میچ میں 2 ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔

بابر اعظم ایک سال میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس رنز کرنے والے پلیئر بن گئے ہیں۔کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بابر اعظم نے اس سال کا 25 واں ففٹی پلس اسکور کیا ہے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم، سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، جنہوں نے 2014 میں 25 ففٹی پلس اسکور کئے تھے۔بابر اعظم نے اس سال7 انٹرنیشنل سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم نے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی پلیئر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔کپتان بابر اعظم نے یہ اعزاز کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا 13 واں رن بنا کر حاصل کیا تھا، انہوں نے محمد یوسف کا ریکارڈ توڑا ہے۔قومی ٹیم کے سابق بیٹر محمد یوسف نے 2006 میں 2435 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے جبکہ بابر اعظم نے ایک سال میں اب تک 2436 رنز بنا لیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…