جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

حکمران اتحاد نے چودھری پرویز الٰہی کی ناکامی کیلئے پلان بی تیار کرلیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)وفاق کے حکمران اتحاد نے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی ناکامی کے لیے پلان بی تیار کرلیا۔عمران خان کی 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلی تحلیل کرنے کی حکمت عملی ناکام بنانے کے عمل کو حکمران اتحاد نے پلان اے کی کامیابی قرار دیا تھا

اور اب پنجاب اسمبلی کے مخصوص ممبران سے حتمی روابط کیلئے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے جسے پلان بی کا نام دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت کی حالیہ ملاقات میں اس پلان پر گراس روٹ لیول تک بات چیت ہوئی جس کے تحت مخصوص ممبران سے روابط کی تکمیل اور مثبت نتیجہ خیزی حکمران اتحاد کے نزدیک پرویز الٰہیکیلئے ایوان سے اعتماد کے ووٹ میں ممکنہ ناکامی کی سب سے بڑی وجہ ہوگی، روابط کیلئے تجویز کیے گئے ممبران مبینہ طور پر پنجاب کی حکمران جماعتوں سے اختلاف رکھتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ کام آصف زرداری، چوہدری شجاعت ،جہانگیر ترین اور (ن) لیگ کے اہم رہنما مکمل کریں گے، اسی پلان کے تحت قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ممکنہ طور پر 5 جنوری کو واپس وطن آرہے ہیں۔حکمران اتحاد نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کے استعفے کی نا منظوری کو پی ٹی آئی اور پرویز الٰہی کے مابین عارضی سیٹلمنٹ قرار دیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…