پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

مجھے انڈیا پیسوں کی لالچ نہ دے ، اب آئی پی ایل نہیں کھیلنا چاہتا،انگلش فاسٹ بولر

datetime 21  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)انگلش ٹیم کے فاسٹ بائولر کرس ووکس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ آسان نہیں، میرے اندر ایک حصہ چاہتا ہے کہ میں بھارت جاسکوں کیونکہ یہ مالی طور پر فائدہ مند ہے لیکن یہ بھی نہیں کہ مجھے پیسوں کا لالچ ہے ۔

انہوں نے اس سال آئی پی ایل نہ کھیلنے کے فیصلے پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’میں صرف مالی بنیاد پر آئی پی ایل کھیلنے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتا۔انکا مزید کہنا تھا کہ کرکس ووکس کے مطابق وہ انگلینڈ کے لیے مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور ان کا مقصد آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز کھیلنا ہے۔دوسری جانب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ اپنے نام کرنے والی انگلش ٹیم کے کھلاڑی ایلکس ہیلز نے 2023میں آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ ٹیم کے اوپنر ہیلز کی جانب سے پاکستان ، آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات میں کرکٹ لیگز کھیلنے کے معاہدے کیا ہوئے ہیںجس کی باعث انہوں نےآئندہ سال آئی پی ایل کھیلنے سےانکار کر دیا ہے ۔ دوسری جانب آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز آئی پی ایل کے گزشتہ 3سیزن کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم کے ساتھ کھیلے تھے تاہم اس سال انہوں نے زیادہ بین الاقوامی میچز ہونے کے باعث اس مرتبہ لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلیا کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے

لکھا کہ میں نے اگلے سال آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، اگلے 12 ماہ بہت زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچز ہیں۔پیٹ کمنز نے مزید لکھا کہ ایشز سیریز اور ورلڈ کپ سے قبل کچھ آرام کروں گا۔آسٹریلوی کھلاڑی نے آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کو بھی اپنے اس فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز کا کولکتہ نائٹ رائڈرز کے ساتھ 3 ملین آسٹریلوی ڈالرز کا معاہدہ تھا۔دوسری جانب کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ اور بیٹر مارٹن گپٹل کو کنٹریکٹ نہ لینے کی وجہ نیوزی لینڈ اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرینٹ بولٹ نے لیگز کے معاہدوں کے باعث رواں برس کنٹریکٹ چھوڑ دیا تھا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ تجربہ کار ٹرینٹ بولٹ اور مارٹن گپٹل کو ڈراپ کرنا آسان نہیں تھا، اب ٹیم کو آگے کی طرف دیکھنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…