بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

انگلینڈ کے کم عمر ترین، مسلم کھلاڑی کو ٹیسٹ کیپ مل گئی

datetime 17  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی) انگلینڈ کی جانب سے ایک اور پاکستانی نژاد کھلاڑی نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹیم میں ریحان احمد کو شامل کیا ہے۔ریحان احمد پاکستانی نژاد برطانوی ہیں اور انہیں انگلینڈ

کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ریحان احمد لیگ اسپن بولر ہیں اور انہیں جیمز اینڈرسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ریحان احمد سے پہلے اویس شاہ، ساجد محمود، معین علی اور عادل رشید ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو پاکستانی نژاد ہیں۔کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے میچ سے قبل انگلش ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے لیگ بریک گگلی کرنے والے ریحان احمد کو ٹیسٹ کیپ دی، یہ منظر دیکھنے کے لیے ریحان کے والد نعیم احمد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ٹیسٹ کیپ پانے کے بعد وہ انگلینڈ کے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔13اگست 2004ء کو ناٹنگھم میں پیدا ہونے والے آل راونڈر ریحان احمد نے یہ اعزاز 18برس 126دن کی عمر میں حاصل کیا۔ریحان احمد انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 710ویں کھلاڑی ہیں۔قبل ازیں یہ اعزاز برائن کلوز کے پاس تھا، برائن نے 18سال 149دن کی عمر میں کیپ حاصل کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…