کراچی(آن لائن) سندھ ہائوس کا دھوبی لاکھوں روپے کمانے لگا، سندھ کے وزیراعلیٰ،گورنر ، وزراکے کمروں کے ایک پردے کی دھلائی 7500روپے میں ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔ سندھ ہاؤس میں خرید وفروخت کیساتھ ساتھ کرپشن کے حیران کن انکشافات سامنے آگئے،
سندھ کیوزیراعلیٰ،گورنر ، وزراکے کمروں کے فی پردے کی دھلائی کیلئے 7500 روپے ادا کرنے کا انکشاف ہوا۔سندھ ہاؤس اسلام آباد میں مبینہ بدعنوانی کی رپورٹ سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ دوہزارسترہ سے دوہزار بائیس کے آڈٹ رپورٹ کے مطابق پردوں کی دھلائی پرلاکھوں روپے خرچ کیے گئے۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ سندھ ہاؤس میں صفائی کے لئے 5 لاکھ روپے سے زائد کا سرف خریدا گیا۔آڈٹ حکام نے سوال کرتے ہوئے کہا سندھ ہائوس میں دھوبی گھاٹ ہے تو صفائی باہرسے کیوں کروائی گئی؟ دوہزار بیس میں بھیجے گئے سوالات کا تاحال جواب نہیں دیا گیا۔ سندھ ہائوس کا دھوبی لاکھوں روپے کمانے لگا، سندھ کے وزیراعلیٰ،گورنر ، وزراکے کمروں کے ایک پردے کی دھلائی 7500روپے میں ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔ سندھ ہاؤس میں خرید وفروخت کیساتھ ساتھ کرپشن کے حیران کن انکشافات سامنے آگئے