منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کیلئے ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی

datetime 16  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آٹھویں سیزن کیلئے ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی، تاہم سابق کپتان محمد حفیظ، کامران اکمل، احمد شہزاد سمیت سہیل تنویر کو کسی فرنچائز نے پک نہیں کیا۔پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کی ڈرافٹنگ کی تقریب پہلی بار

کراچی میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائز مالکان سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔رواں سیزن کیلئے اوپنر احمد شہزاد، کامران اکمل، سہیل تنویر اور سابق کپتان محمد حفیظ کو کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا۔پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے علاوہ تمام ٹیموں نے 18، 18 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ مکمل کرلیا تاہم زلمی اپنے ایک پلئیر کے نام اعلان بعد میں کرے گی۔دوسری جانب غیر ملکی کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ، جنوبی افریقا کے لونگی انگیڈی، وین ڈر ڈوسن اور سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ کو بھی کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا حصہ نہ بنایا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ کے لیے 517 غیر ملکی کرکٹرز نے اپنی آمادگی ظاہر کی تھی، جن میں افغانستان کے راشد خان، مجبیب الر حمان، بنگلہ دیش کے شیکب الحسن، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملز، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، الیکس ہیلز، آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور نیوزی لینڈ کے جمی نیشم شامل تھے۔ان کے علاوہ افغانستان کے 43، آسٹریلیا کے 14، بنگلہ دیش کے 28، انگلینڈ کے 139، جنوبی افریقہ کے 25، سری لنکا کے 60، ویسٹ انڈیر کے 38 اور زمبابوے کے 11 ہالینڈ کے 15، اسکاٹ لینڈ کے 10، متحدہ عرب امارات کے 25 اور کینیڈا کے 10 کرکٹرز بھی دلچسپی ظاہر کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…