نئی دہلی(این این آئی) نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے جوہری صلاحیت کے حامل اگنی-V بین البراعظمی بلیسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا تجربہ کیا ہے جس کی رینج ساڑھے پانچ ہزار کلومیٹر ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارت وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ جوہری صلاحیت کے حامل اگنی V بیلسٹک میزائل کا تجربہ اڈیسہ کے ا ے پی جے عبدالکلام ساحل سے کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ میزائل پر نئی ٹیکنالوجی اور آلات کی جانچ کے لیے کیا گیا تھا۔طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ اروناچل پردیش کے ضلع توانگ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی)پر بھارت اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان کیا گیا۔