منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی شمولیت کا خوفناک انجام

datetime 16  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھاریاں (این این آئی) بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی شمولیت کا خوفناک انجام،عمران افتخار نامی شخص کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارنے والے 7ملزمان کو24گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 13.12.2022کو سرائے عالمگیر کے گاوں سمبلی میں بچوں کے

درمیان لڑائی جھگڑا ہوگیا، جس میں بڑوں کی مداخلت کا خوفناک انجام ایک شخص مسمی عمران افتخار کے قتل کی صورت میں سامنے آیا۔لڑائی جھگڑے میں ملوث 7افراد نے فائرنگ کر کے مخالفین پر دھاوہ بول دیا۔جو ملزمان نے طیش میں آکرسیدھی فائرنگ شروع کردی،جس کی زد میں آکرعمران افتخار نامی شخص دم توڑ گیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلدگرفتار کر نے کے احکامات جاری کیے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر SIمجاہد عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین حکمت عملی سے وقوعہ میں ملوث 7ملزمان کو 24گھنٹے کے اندرگرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔عاطف اعجاز ولد اعجاز حسین سکنہ سمبلی 2۔ سہیل مجید ولد عبدالمجید سکنہ سمبلی 3۔افضال مجید ولد عبدالمجید سکنہ سمبلی 4۔اویس اکبر ولد اعجاز حسین سکنہ سمبلی 5۔نوید ولدمحمد رزاق سکنہ سمبلی 6۔عرفان ولد جاوید اشرف سکنہ سمبلی 7۔محمد رزاق ولد محمدشریف سکنہ سمبلی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30بور،2عددبندوق 12بور، رائفل 244بور معہ روند برآمد کر لیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…