منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد کمرشل آٹے کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی

datetime 16  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ(این این آئی)گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد کمرشل آٹے کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی،15کلو گرام تھیلے کی قیمت1700روپے سے تجاوز کرگئی،کمرشل آٹا نایاب ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فلور ملز مالکان اور آٹا ڈیلرزکی ملی بھگت سے

سبسڈائزڈ آٹے کی مصنوعی قلت پیدا ہونے کے بعد ضلع قصور اور ملحقہ علاقوں میں کمرشل آٹے کا حصول بھی خواب بن کر رہ گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی نقل وحرکت پر سخت پابندی سے فلور ملز مالکان کی چیخیں نکل گئی ہیں آٹے کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث فلور ملز اور آٹا ڈیلرز محکمہ خوراک کے اس اقدام سے شدید نالاں نظر آرہے ہیں ۔گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد کمرشل آٹے (15کلو وزنی)کی قیمت 1700روپے سے تجاوز کرچکی ہے،دوسری جانب نان بائیوں کی جانب سے نان کی قیمتوں میں مزید اضافے کی دھمکی کے بعد محکمہ خوراک نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے گندم سے نکلنے والی تمام مصنوعات چوکر ،میدہ ،فائن سمیت دیگر آئٹم کی لاہور سے دیگر اضلاع میں نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی ہے ۔کمرشل آٹے کیساتھ ساتھ میدہ ،چوکر ،فائن وغیرہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے محکمہ خوراک نے یہ قدم اٹھایا ہے ،لاہور بھر کی فلور ملز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ میدہ ،فائن ،چوکر سمیت دیگر مصنوعات کو قصور ،شیخوپورہ ،گوجرانوالا سمیت کسی دوسرے ضلع میں فروخت نہیں کرسکیں گی ،کمرشل آٹا سمیت دیگر مصنوعات کی ضلع بندی کے فیصلے کو سراہا ہے اس اقدام سے ضلع لاہور میں آٹے کی مصنوعی قلت دور ہونے کیساتھ ساتھ نان بائیوں کی جانب سے روٹی اور نان کی قیمت پرانی برقرار رکھی جائیں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…