منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

امریکی شہریت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کے لئے اہم خبر

datetime 15  دسمبر‬‮  2022

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی شہریت لینے کے امتحان کا طریقہ تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق شہریت لینے کا ٹیسٹ اب ملٹی پل چوائس کی بنیاد پر ہوگا جس میں انگریزی سے متعلق قابلیت جانچنے کا طریقہ بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا کی شہریت لینے کے خواہشمندوں

کو امتحان میں کامیابی کیلئے نیا مواد پڑھنا ہوگا۔اس شہریت ٹیسٹ میں امریکی تاریخ، حکومتی طریقہ کار سے متعلق امیدوار کی واقفیت جانی جاتی ہے، امیدوار کی انگریزی بولنے، پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت بھی اس ٹیسٹ کا حصہ ہوتی ہے۔نئے ٹیسٹ میں انگریزی پڑھنے اور لکھنے کا طریقہ تبدیل نہیں کیا جائیگا تاہم انگریزی بولنے کا طریقہ کار تبدیل کیا جارہا ہے۔اب تصاویر دکھا کر امیدوار سے انکے بارے میں باآواز بلند جواب مانگا جائے گا اور تصاویر سے متعلق انگریزی الفاظ، جملے اور تراکیب کی بنیاد پر امیدوار کو جانچا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق ملٹی پل چوائس سوالات میں امیدوار کو چار میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔یہ امتحان ٹیبلیٹ پر دینا ہوگا جس میں امریکا سے متعلق معلومات پر مبنی سوالات میں 10 میں سے کم سے کم 6 پاس کرنا ہوں گے۔2019 میں ٹرمپ انتظامیہ نے 20 میں سے12سوالات پاس کرنا لازمی قرار دیے تھے، اس دور میں امریکی شہریت سیمتعلق امتحان انتہائی سخت قرار دیا گیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق شہریت سے متعلق نیا طریقہ کار 2024 میں نافذ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…