منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

جگہ خطرناک نہیں لوگ خطرناک ہوتے ہیں، لیاری سے متعلق کیفی خلیل کا تبصرہ

datetime 15  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی) لیاری کے رہائشی بلوچی گلوکار کیفی خلیل کا کہنا ہے کہ جگہ نہیں بلکہ لوگ خطرناک ہوتے ہیں اور وہ کہیں بھی پائے جا سکتے ہیں۔کیفی خلیل کا ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے رہائشی علاقے لیاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ’ لیاری کے بارے

میں لوگوں کا تاثر غلط رہا ہے اور اسے غلط سمجھا گیا ہے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں فن اور کھیلوں کو پسند کیا جاتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔کیفی کا کہنا تھا کہ ‘بطور گلوکار لیاری کے لوگ مجھے بہت عزت دیتے ہیں انہیں یہ اچھا لگتا ہے کہ میں گلوکار ہوں اور اْن کے علاقے سے تعلق رکھتا ہوں۔کنا یاری سے مشہور ہونے والے گلوکار کیفی نے کہا کہ ‘لیاری ایسی جگہ نہیں ہے جو خطرناک ہو جگہ نہیں بلکہ لوگ خطرناک ہوتے ہیں اور وہ لوگ ہر جگہ پائے جا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے گانے’کنا یاری’ کے بول کراچی کے علاقے لیاری کے رہنے والے کیفی خلیل اور ایوا بی نے تحریر کیے جبکہ دونوں نے بلوچستان کے گلوکار عبدالواہاب بگٹی کے ساتھ اس گانے کو گایا جس نے خوب شہرت کمائی۔کچھ ماہ قبل کیفی نے اپنا نیا گانا ‘کہانی سنو’ ریلیز کیا جس کو مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…