اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

والد اور بہن کے بعد سونم کپور نے بھی پروڈکشن کے میدان میں چھلانگ لگا دی

datetime 5  ستمبر‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے والد انیل کپور اور بہن ریحا کپور کے بعد پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما سمیت دیگر اداکارائیں پروڈکشن میں قدم رکھ چکی ہیں اب سونم کپور نے اداکاری کے بعد اپنی بہن ریحا کے کہنے پر اس میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے اطلاعات کے مطابق وہ فلم ”بیٹل فار بیٹورا“ کی پروڈکشن کا کام کررہی ہیں۔ سونم کپور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ فلم کی پروڈکشن ہر مرحلے فنانس ریسرچ ، اداکاروں کے انتخاب اور ان کے لباس منتخب کرنے کے ہر مرحلے میں شریک رہی ہوں۔اداکارہ کا مزیدکہنا تھا کہ وہ اپنی بہن ریحا کپور کی ہدایتکاری میں 2010 میں بنائی جانیوالی فلم ”عائشہ “ کی شوٹنگ کے دوران ہی پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ چکی تھیں مگر اس کا اعلان نہیں کیا گیا تھا اب ان کا نام فلم کے ٹائٹل پر معاون پروڈیوسر کے طور پر بھی لکھا جائے گا۔اپنے بیان میں سونم کپور نے مزید کہا کہ وہ بیٹل فار بیٹورا کے علاوہ ایک اورجذبانی رومانوی فلم کی پروڈکشن بھی کررہی ہیں جو ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اس لیے اس کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں۔ واضح رہے کہ فلم بیٹل فار بیٹورا میں سونم کپور کے ساتھ فواد خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں فلم کی کہانی سیاسی طور پر ایک دوسرے کے مخالف دو خاندانوں پر مبنی اور روامنی کہانی پر مبنی ہے جو انوجا چوہان کے اس نام سے تحریر کردہ ناول سے ماخوز ہے اور اسے رواں برس کے آخر میں سینماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ادھر یویو ہنی سنگھ کے سونم کپور کا رتیک روشن پر عکس بند کیے جانے والے گانے ”دھیرے دھیرے“ کی وڈیو یوٹیوب پر دو روز کے دوران چالیس لاکھ افراد نے دیکھ لیا ہے۔ اس بات کا اعلان گزشتہ روز سونم کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مداحوں کو اپنے ایک پیغام میں کیا جس میں انھوں نے بڑی تعداد میں گانا دیکھنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیاہے جب کہ ہنی سنگھ نے بھی چار لاکھ سے زائد افراد کی طرف سے گانا دیکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…