جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

بپھرا ہوا بیل بھرے شادی ہال میں گھس گیا، ویڈیو وائرل

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں ایک ویڈیو سوشکل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک بڑے سینگوں والا خطرناک بیل اچانک ایک شادی ہال میں جا گھسا۔ہال میں موجود باراتیوں نے جب یہ منظر دیکھا تو تو وہ اپنے بچوں کو لے کر ایک جانب ہوگئے اور بیل پورے ہال میں دندناتا ہوا پھرتا رہا

اور من مانی کرتے ہوئے کسی کو بھی خاطر میں نہ لایا۔نریندر سنگھ نامی ٹویٹر صارف کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو میں مشتعل بیل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے جیسے وہ پورے نظام کو ختم کرنا چاہتا ہو۔اس ویڈیو کے آغاز میں ایک خوبصورت شادی کا پنڈال دکھایا گیا ہے جہاں ایک بپھرا ہوا بیل داخل ہوگیا اور ادھر ادھر دوڑنے لگا، ہال کی میزوں پر مہمانوں کی تواضع کیلئے مزیدار پکوان اور مشروبات رکھے ہوئے ہیں۔اسی افراتفری کے عالم ایک نوجوان اس بیل کی توجہ ہٹانے اور اس کو وہاں سے بھگانے کیلئے ہاتھ سے اشارہ کرتا ہے لیکن وہ بجائے ڈرنے کے اسی پر حملہ آوار ہوجاتا ہے تاہم خوش قسمتی سے ہو نوجوان بچ کر ایک طرف ہوجاتا ہے۔کچھ دیر بعد ہی بیل خود ایک اسٹال کی جانب جاتا ہے اور وہاں سے ہوتے ہوئے باہر کی جانب نکل جاتا ہے جس پروہاں موجود لوگ سکھ کا سانس لیتے ہیں۔سوشل میڈیا پر پوسٹ اپ لوڈ کرنے والے صارف نے اس ویڈیو کے کیپشن میں بن بلائے باراتی لکھا ہے، جس پر ہزاروں صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔یہاں یہ بات ذہن نشین کرنا ضروری ہے کہ کوئی بھی جانور انسانوں پر صرف اس صورت میں حملہ کرتا ہے جب وہ خود کو کسی خطرے میں محسوس کرے یا پھر کسی گھبراہٹ کا شکار ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…