جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

13 دسمبر کو عمران خان نااہل اور نواز شریف چند ہفتوں میں واپسی کے بعد اہل ہونے والے ہیں،بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااسراراحمدمنے خان نے کہاہے کہ 13دسمبرکو5کیسزکی سماعت میں عمران خان نااہل جبکہ میاں نوازشریف چندہفتوں میں واپسی کے بعداہل ہونے والے ہیں۔کھڑی کے فیصلہ میں وہ ایک گھڑی بھی سیاست کے قابل نہیں رہیں گے۔جب وہ پارٹی کے چیئرمین نہیں رہیں گے تووہ اپنی جماعت سمیت سیاسی طورپردفن ہوجائیں گے۔

اُن کاکہناتھاکہ عمران خان خودکونااہل کرنے کاالزام عائد کررہے ہیں مگراُن کے کردارسے ثابت ہوتا ہے کہ وہ100فیصدنااہل ہوں گے جس کے بعد اُن کانہ سیاسی گھررہے گانہ کوئی”در“۔میاں نوازشریف واپسی کافیصلہ کرچکے ہیں دسمبرکے آخری ہفتے یاجنوری کی ابتدامیں پاکستان ہوں گے۔اُن کی نااہلی کی اب کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی۔عمران خان کا دوسری باروزیراعظم بننے کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا جبکہ میاں نوازشریف چوتھی باروزیراعظم منتخب ہوں گے۔اُنہوں نے سوال کیاکہ پونے چارسال میں معیشت کابیڑہ غرق کرنے والے دوبارہ وزیراعظم بن کرمعیشت مستحکم کرسکتے ہیں؟۔قوم نے اُنہیں دیکھ بھی لیااوربعض نے اُنہیں سیاسی مددکااعتراف بھی کیا۔اُنہوں نے کہاکہ ایک طرف اسمبلیاں تحلیل کرنے کادعویٰ جبکہ دوسری طرف عمران خان کی مشاورت کے بغیرفیصل آبادسے ایک رکن پنجاب اسمبلی کووزیربنایاگیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان کا اپنے کردارکی وجہ سے سیاسی درجہ نچلی سطح پرآچکاہے۔ وہ وقت بھی بہت جلدآنے والاہے جب عوام بھی ساتھ نہیں رہیں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ مہنگائی پرموجودہ حکومت عوام کوجواب دہ ضرورہے مگراس کے ذمہ دار عمران خان خودہیں جنہوں نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خودکشی کادعویٰ اوربعدازاں اُسی کے پاس جاکرناقابلِ برداشت معاہدے کئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…