کراچی(آن لائن)کاروباری ہفتہ کے تیسرے روزبدھ کو انٹر بینک میںڈالر کی قدر میں15پیسے گھٹ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قدر50پیسے کا اضافہ ہوگیا تاہم یورو کی قیمت میں اضافہ اور پائونڈ کی قدر میں استحکام رہا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میںڈالر کی قدر15پیسے کم ہوکر 224.35روپے سے کی سطح پر آگئی جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قدر50پیسے کی تیزی سے 232.00روپے کی سطح پرآگئی۔ یورو کی قیمت فروخت 251.00اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 291.00روپے کی سطح پرمستحکم رہی۔سعودی ریال 63.63روپے پر برقرار رہا لیکن یو اے ای درہم35پیسے بڑھ کر66.00روپے پر پہنچ گیا